پھولوں کے کاشتکاروں کو موسم سرما میں گلائل،گلیڈی اولس،گل للی،گل داؤدی،سٹیٹس،گیندا، سٹاک، لیلیم،میر ی گولڈ کاشت کرنے کی ہدایت

پھولوں کے کاشتکاروں کو موسم سرما میں گلائل،گلیڈی اولس،گل للی،گل داؤدی،سٹیٹس،گیندا، سٹاک، لیلیم،میر ی گولڈ کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):پھولوں کے کاشتکاروں و باغبانوں کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گلاب،گلائل،گلیڈی اولس،گل للی،گل داؤدی،سٹیٹس،گیندا، سٹاک، لیلیم،میر ی گولڈ کاشت کرنے کی ہدائت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پنجاب میں موسم سرما کے دوران موسم گرما کی نسبت موسم معتدل اور خوشگوار ہوتا ہے لہٰذا موسم سرما میں تراشیدہ و آرائشی پھولوں کی مانگ میں زبر دست اضافہ ہو جاتا ہے لہٰذ ا کاشتکار و باغبان مذکورہ اقسام کے خوبصورت و رنگ برنگ اور دلکش پھول کاشت کر کے بھاری منافع کما سکتے ہیں۔

چیف سائنٹسٹ ہارٹیکلچر ملک محسن عباس نے بتایا کہ پنجاب کے موسمی حالات کے باعث موسم سرما کے دوران زیادہ رقبہ پر پھول کاشت کئے جاتے ہیں جبکہ پھولوں کی بڑی منڈیاں سگیاں لاہور،پتو کی،لہلن ہٹار،ٹبہ سلطان پور،گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں ہیں جہاں سے پاکستان کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں کو پھولوں کی ترسیل کی جاتی ہے لیکن پنجاب کے تقریباً تمام اضلاع پھولوں کی کاشت کیلئے موزوں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زیادہ تر گلاب کی مختلف اقسام ہی کاشت کی جاتی ہیں لیکن گرو جن، ہائبرڈ گلاب کی قسم کارڈینل اور سینٹی فولیا کو ہی زیادہ رقبہ پر کاشت کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پھولوں کے کاشتکار اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت یا ماہرین ہارٹیکلچراینڈ فلوریکلچر کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں