پہلاسہ روزہ الحمرا صوفی فیسٹیول28 نومبر سے لاہور آرٹس کونسل میں شروع ہوگا

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام تاریخ کا پہلا سہ روزہ الحمرا صوفی فیسٹیول28 تا 30 نومبرکو منعقد ہوگا۔فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔جن کے جائزہ اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد محبوب عالم چوہدری نے کی۔فیسٹیول میں گفتگو کے سیشنز،صوفی پرفارمنسز،خطاطی کی نمائش،کتاب میلہ، قوالی، صوفی میوزک، رقص درویش، دھمال، تھیٹر پرفارمنسز و دیگر سرگرمیاں سجائی جائیں گی۔ چیئرمین الحمرا رضی …

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام تاریخ کا پہلا سہ روزہ الحمرا صوفی فیسٹیول28 تا 30 نومبرکو منعقد ہوگا۔فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔جن کے جائزہ اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد محبوب عالم چوہدری نے کی۔فیسٹیول میں گفتگو کے سیشنز،صوفی پرفارمنسز،خطاطی کی نمائش،کتاب میلہ، قوالی، صوفی میوزک، رقص درویش، دھمال، تھیٹر پرفارمنسز و دیگر سرگرمیاں سجائی جائیں گی۔

چیئرمین الحمرا رضی احمد نے صوفی فیسٹیول کے انعقاد پر بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنی بھرپور توانائیوں سے فیسٹیول کو با رونق بنائیں گے۔محمد محبوب عالم چوہدری نے اس موقع پر کہ یہ صوفیا کرام کی دھرتی ہے، انکے سوچ و فکر کو نوجوان نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے،الحمرا صوفی فیسٹیول کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوئے گا،یہ فیسٹیول معاشرہ کی اخلاقی و سماجی ضروریات کو مد نظر رکھنے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔

الحمرا صوفی فیسٹیول کے جائزہ اجلاس میں تمام شعبوں کے افسران نے شرکت اور جنہیں اعلی قیادت کی طرف سے ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔فیسٹیول کی تشہیر کے تمام روایتی و جدید ذرائع ابلاغ پر موثر مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔الحمرا صوفی فیسٹیول میں شامل صوفی پرفارمنس کی بازگشت چار سو سنی جائیگی،معاشرہ کی اسی سرگرمیوں کے بے پناہ ضرورت ہے۔

تھیٹر پلے بھی آج کے نوجوان کی فکر کو اپنے اسلاف کی سوچ سے جوڑے گا۔فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔یہ فیسٹیول معاشرہ کے ہر طبقہ کے لئے بے حد اہم ہے جس میں الحمرا آپکا شرکت کا متمنی ہے۔

مزید خبریں