پہلی نیشنل مائیکرو فٹ سال چیمپئن شپ 13 جون سے شروع ہو گی

پاکستان مائیکرو فٹ سال فیڈریشن کی پہلی نیشنل چیمپئن شپ فیصل آباد میں 13 جون سے شروع ہوگی

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):پاکستان مائیکرو فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی نیشنل چیمپئن شپ 13 جون سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (نیو کیمپس), فیصل آباد میں شروع ہو گی۔

گزشتہ روز پاکستان مائیکرو فٹ سال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، جموں و کشمیر کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 12 جولائی کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کے اعلان اور چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کا سیمی فائنل اور فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں