اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 61 گاڑیوں کی نیلامی کر دی گئی ہے، یہ گاڑیاں 18 سے 20 کروڑ میں فروخت ہوئی ہیں، دوسرے مرحلے میں پروٹیکٹڈ اور مہنگی گاڑیاں بیچی جائیں گی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر بہرہ مند تنگی کی طرف سے اٹھائے گئے معاملہ کا جواب دیتے …
پہلے مرحلے میں 61 گاڑیاں 18 سے 20 کروڑ میں فروخت ہوئی ہیں، دوسرے مرحلے میں پروٹیکٹڈ اور مہنگی گاڑیاں بیچی جائیں گی، وفاقی وزیر اطلاعات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 61 گاڑیوں کی نیلامی کر دی گئی ہے، یہ گاڑیاں 18 سے 20 کروڑ میں فروخت ہوئی ہیں، دوسرے مرحلے میں پروٹیکٹڈ اور مہنگی گاڑیاں بیچی جائیں گی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر بہرہ مند تنگی کی طرف سے اٹھائے گئے معاملہ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ رونا ختم نہیں ہو رہا کہ گورنر ہاﺅس میں گند ڈل گیا ہے، اگر گند ڈل گیا ہے تو صاف کر دیں گے، 33 گاڑیاں 98 کروڑ کی خریدی گئی تھیں، یہ ایک کانفرنس کے لئے خریدی گئی تھیں، یہ کانفرنس کبھی ہوئی ہی نہیں۔ ان گاڑیوں کی مرمت پر 35 کروڑ خرچ ہو گئے، پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، اس میں 70 گاڑیاں پیش کی تھیں، 61 نیلام ہو گئی ہیں۔ یہ 18 سے 20 کروڑ کی فروخت ہوئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں پروٹیکٹڈ اور مہنگی گاڑیاں بیچی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 5 بھینسیں بھی نیلامی کے لئے آ رہی ہیں۔ قبل ازیں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے عوامی اہمیت کے معاملے پر کہا کہ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو کن مقاصد کے لئے خرچ کیا جائے گا اور کیا نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی یا نہیں۔








