لاہور۔16نومبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ پیاز کی نرسری کی کاشت کا وقت آخر نومبر تک ہے اور کھیت میں پنیری کی منتقلی دسمبر، جنوری تک ہوتی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ پیاز کا تین کلو گرام فی ایکڑ پیج استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالیں۔ زمین کی …
پیاز کی نرسری کی کاشت کا وقت آخر نومبر، پنیری کی کھیت میں منتقلی دسمبر، جنوری تک ہوتی ہے،ترجمان
لاہور۔16نومبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ پیاز کی نرسری کی کاشت کا وقت آخر نومبر تک ہے اور کھیت میں پنیری کی منتقلی دسمبر، جنوری تک ہوتی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ پیاز کا تین کلو گرام فی ایکڑ پیج استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالیں۔ زمین کی اچھی تیاری کریں اور چھوٹی چھوٹی کیاریاں بنائیں ان کیاریوں میں تین انچ کے فاصلہ پر ایک انچ گہری لائنیں لگا کر بیج کاشت کریں۔









