کینیڈا کی معروف گلوکارہ سلین ڈیون نے پیرس فیشن ویک کے آغاز پر شہر کے مشہور ایفل ٹاور کے نیچے اپنے مقبول گانے ’’آئی ایم الائیو‘‘ پر پرفارمنس دے کر شائقین کو حیران کر دیا
پیرس فیشن ویک کا آغاز، کنیڈین سنگر سلین ڈیون کی ایفل ٹاور کے نیچے پرفارمنس

مزید خبریں
پیرس۔29ستمبر (اے پی پی):کینیڈا کی معروف گلوکارہ سلین ڈیون نے پیرس فیشن ویک کے آغاز پر شہر کے مشہور ایفل ٹاور کے نیچے اپنے مقبول گانے ’’آئی ایم الائیو‘‘ پر پرفارمنس دے کر شائقین کو حیران کر دیا۔بی بی سی کے مطابق 2002 میں ریلیز ہونے والے اس گانے پر پرفارمنس کے لیے سلین ڈیون لوریال کے سالانہ فیشن شو کے اختتام پر ریمپ پر آئیں۔ انہوں نے سیاہ رنگ کا مخملی، لمبا لباس پہن رکھا تھا۔
بعد ازاں ،فرانسیسی برانڈ لوریال کی معروف سفیر اداکارائیں وائولا ڈیوس، سیمون ایشلے، آجا نومی کنگ اور ایوا لونگوریا بھی ان کے ساتھ شامل ہوئیں۔ گلوکارہ نے رواں ماہ پیرس میں واپسی کے بعد اپنا پہلا شو بھی پیش کیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے 2020 میں نیو جرسی میں کنسرٹ کیا تھا، جس کے بعد کورونا وبا کے باعث ان کا دورۂ موسیقی ادھورا رہ گیا تھا۔
پیرس فیشن ویک میں خواتین کے موسمِ بہار اور گرمیوں کے ملبوسات کی نمائش کی جا رہی ہے، جو 6 اکتوبر تک جاری رہے گی۔








