سیالکوٹ۔12جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن)کی جانب سے پیسٹی سائیڈز کے کاروبار سے وابستہ تمام دکانداروں اور ڈیلرز کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ پیسٹی سائیڈز ڈیلرزدھان کی فصل کے لئے ممنوعہ پیسٹیسائیڈز کی فروخت فوری بند کردیں۔اس حوالہ سے ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزسیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ محکمہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ …
پیسٹی سائیڈز ڈیلرزدھان کی فصل کے لئے ممنوعہ پیسٹیسائیڈز کی فروخت فوری بند کردیں،ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔12جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن)کی جانب سے پیسٹی سائیڈز کے کاروبار سے وابستہ تمام دکانداروں اور ڈیلرز کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ پیسٹی سائیڈز ڈیلرزدھان کی فصل کے لئے ممنوعہ پیسٹیسائیڈز کی فروخت فوری بند کردیں۔اس حوالہ سے ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزسیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ محکمہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ممنوعہ پیسٹیسائیڈز کو یا تو فوری طور پر سٹاک سے نکال دیا جائے یا انہیں متعلقہ کمپنی کو واپس بھیج دیا جائے۔ ان احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام پیسٹیسائیڈ ڈیلر حضرات اپنی دوکانوں پرمحکمہ کی جانب سے جاری کی گئی نئی ایڈوائزری جس پر ممنوعہ زہروں کی فہرست درج ہے، نمایاں طور پر آویزاں کریں۔انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام کسانوں کے مفاد، انسانی صحت، اور ماحول کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے تاکہ کھاد و زہریلی ادویات کے غیر معیاری استعمال سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈیلرز کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی ہوگی بلکہ ان کا لائسنس بھی معطل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔








