اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) پیمرا نے لاہور میں غیرقانونی طور پر ٹی وی چینل چلانے پر اس کے مالک محمد یامین اعوان کے خلاف تھانہ فیصل ٹاﺅن لاہور میں مقدمہ درج کرا دیا۔ پیمرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملک محمد یامین اعوان غیرقانونی طور پر ایک رہائشی عمارت سے ٹی وی چینل چلا رہا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا نے چھاپہ …
پیمرا نے لاہور میں غیرقانونی ٹی وی چینل بند کر دیا،مالک کے خلاف مقدمہ درج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) پیمرا نے لاہور میں غیرقانونی طور پر ٹی وی چینل چلانے پر اس کے مالک محمد یامین اعوان کے خلاف تھانہ فیصل ٹاﺅن لاہور میں مقدمہ درج کرا دیا۔ پیمرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملک محمد یامین اعوان غیرقانونی طور پر ایک رہائشی عمارت سے ٹی وی چینل چلا رہا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا نے چھاپہ مار کر چینل کو بند کرا دیا اور نشریاتی آلات اور دوسرا سامان قبضہ میں لے لیا۔ پیمرا نے بتایا کہ ملزم ”جی ٹی وی، سبز بات، گریٹ“ کے مختلف ناموں سے چینل نشریات جاری کر رہا تھا، اتھارٹی کی طرف سے ملزم کو متعدد بار مسلسل نوٹس جاری کئے گئے جن کا ملزم کی کمپنی کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ غیرقانونی چینل پر ملزم غیر ملکی نشریات بھی نشر کر رہا تھا،پیمرا کے مطابق اتھارٹی کی طرف سے پاک سیٹ کو یاددہانی کا خط بھی ارسال کیا گیا کہ مذکورہ نشریاتی کمپنی غیرقانونی ہے اور اس کا فوری طور پر نشریاتی رابطہ معطل کیا جائے۔ اتھارٹی نے پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر محمد یامین اعوان کا کیبل لائسنس بھی منسوخ کر دیا ہے۔








