رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد بیگم نصرت بھٹو عوام کی رہنما بن کر سامنے آئیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زندگی کے تاریک ترین دور میں بھی انہوں نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔ناز بلوچ نے کہا کہ …
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد بیگم نصرت بھٹو عوام کی رہنما بن کر سامنے آئیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ زندگی کے تاریک ترین دور میں بھی انہوں نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔ناز بلوچ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان، عوام اور جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں پیش کیں۔
آج بھی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا بیگم نصرت بھٹو کی بہادری،جدو جہد اور قربانیوں کی مثال دیتی ہے۔ناز بلوچ نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کو اپنی طاقت بنایا۔جب ملک میں جمہوریت پر پابندی عائد کر دی گئی تب بیگم نصرت بھٹو نے ایم آر ڈی کی تحریک شروع کر کے کارکنوں کو ایک نئی امید دی۔
ناز بلوچ نے کہا کہ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہیں۔ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کی خاطر جیلیں کاٹیں اور ہر طرح کی سختیاں برداشت کیں،جب جمہوریت کی خاطر قربانیوں کی باری آئی تو انہوں نے لازوال قربانیاں پیش کیں جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ناز بلوچ نے کہا کہ عوام کے لیے ان کی قیادت ایک امید تھی۔ آج بھی انکی جدو جہد اور قربانیوں کی داستانیں پیش کی جاتی ہیں۔








