پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ کے بے پناہ رش کے باعث سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے مسافروں کے بے پناہ رش کے باعث سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے سعودی عرب کے لئے بکنگ کا آغاز کردیا تھا۔ …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے مسافروں کے بے پناہ رش کے باعث سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے سعودی عرب کے لئے بکنگ کا آغاز کردیا تھا۔ کورونا کے باعث پی آئی اے کا آپریشن ہفتہ وار 23 پروازوں تک محدود ہوکر رہ گیا تھا۔ بکنگ لے لئے بے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک سے دو روز میں اجازت نامہ متوقع ہے جس کے بعد فلائیٹ آپریشن کو وسعت دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، مزید پروازوں کیلئے تیاری کرلی ہے، اجازت ملتے ہی بکنگ کیلئے دستیاب ہوجائیں گی۔

مزید خبریں