پی آئی اے کا ریاض کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

پی آئی اے کا ریاض کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے)نےمشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر 786-786 -111 پر رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اس صورتحال کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔