پی ایس او کے خالص منافع میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کمی ریکارڈ

پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2026ء کے دوران کمپنی نے 15.068 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جو مالی سال 2025ء کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے۔

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (پی ایس او) کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2026ء کے دوران کمپنی نے 15.068 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جو مالی سال 2025ء کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2025ء کے دوران پی ایس او کا خالص منافع 20.91 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 32.10 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ مالی سال 2025ء میں فی حصص آمدنی 44.74 روپے رہی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2026ء میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مدمیں 39.13ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں۔

 

مزید خبریں