پی ایس ایکس لمیٹڈ کے ششماہی منافع میں 50 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):پی ایس ایکس لمیٹڈ کے ششماہی منافع میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے لئے پی ایس ایکس لمیٹڈ کا منافع 1.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2024 کی ششماہی کے دوران پی ایس ایکس لمیٹڈ کو 734 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):پی ایس ایکس لمیٹڈ کے ششماہی منافع میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے لئے پی ایس ایکس لمیٹڈ کا منافع 1.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2024 کی ششماہی کے دوران پی ایس ایکس لمیٹڈ کو 734 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح سال 2024 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں گزشتہ سال میں جولائی تا دسمبر 2025 کے چھ مہینوں میں کمپنی کے منافع میں 366 ملین روپے یعنی 49.86 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔