پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 2592.79 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 460.10 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 314 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 147 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 109 کمپنیوں کے …
پی ایس ایکس میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2592.79پوائنٹس کااضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 2592.79 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 460.10 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 570 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 314 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 147 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 432.01 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 20.13 ارب روپے رہی۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 7.16 ارب روپے کے سودے طے پائے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 827.62 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50,346.07 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 4490.69 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار ایک اعشاریہ 97 1.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران سینرجیکو پی کے لمیٹڈکے 55.065 ملین حصص،پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 28.17 ملین حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 25.44 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ، فرسٹ پیرامائونٹ مضاربہ اور سامبا بینک لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیوں میں شامل رہیں۔







