کراچی۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,473کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.618 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11,194 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.742 بلین روپے رہی جبکہ پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 800.093 ملین روپے، …
پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,473کی سطح پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,473کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.618 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11,194 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.742 بلین روپے رہی جبکہ پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 800.093 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 764.639 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 747.972 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 540.142 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 463.507 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 335.362 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 85.549 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 75.234 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت30.494 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت26.816 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 5.596 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںگندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.538 ملین روپے اورکاٹن کی 9 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4.863 ملین روپے تھی۔








