پی این سی اے کے زیراہتمام شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی 75ویں برسی پر جمعہ کو تصویری نمائش منعقد کی جائے گی

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی 75ویں برسی کے موقع پر (کل)جمعہ کو تصویری نمائش منعقد کی جائے گی جس کا مقصد ملک کے اس عظیم رہنما کی قومی خدمات اور تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنا ہے۔قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے تحت منعقد ہونے والی یہ نمائش سہ پہر 3 بجے پی …

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی 75ویں برسی کے موقع پر (کل)جمعہ کو تصویری نمائش منعقد کی جائے گی جس کا مقصد ملک کے اس عظیم رہنما کی قومی خدمات اور تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنا ہے۔قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے تحت منعقد ہونے والی یہ نمائش سہ پہر 3 بجے پی این سی اے کی نیشنل آرٹ گیلری، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نمائش کے مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی پوتی سمیعہ لیاقت علی خان مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔نمائش میں شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی زندگی اور قومی خدمات سے متعلق تصویری مواد کے ذریعے ان کی سیاسی جدوجہد اور پاکستان کی تاریخ میں ان کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس نوعیت کی سرگرمیاں نئی نسل کو ملک کی تاریخ، قومی رہنماؤں کی خدمات اور تحریکِ پاکستان کے اہم مراحل سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔پی این سی اے کی جانب سے اس نمائش کا انعقاد قومی تاریخ و ورثے کو محفوظ رکھنے، تاریخی شخصیات کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور عوام میں تاریخی شعور کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید خبریں