پی سی جی اے نےکپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،کپاس کی آمد گزشتہ سال سے زائد ،شرحِ اضافہ 5.39 فیصد رہا

پی سی جی اے نےکپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے،کپاس کی آمد گزشتہ سال سے زائد ،شرحِ اضافہ 5.39 فیصد رہا

ملتان۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 30ستمبر2026تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 32لاکھ 8ہزار402گانٹھ کپاس آئی۔ 30ستمبر2025تک 30 لاکھ44ہزار409گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1لاکھ 63ہزار993گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے۔

اضافے کی شرح 5.39فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 12لاکھ 14ہزار951گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل11لاکھ36ہزار439گانٹھ کپاس سے 78ہزار512گانٹھ زیادہ ہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح6.91فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 19لاکھ 93ہزار 451گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل19لاکھ7ہزار970گانٹھ کپاس سے 85ہزار481گانٹھ زیادہ ہے۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 4.48فیصدرہی۔30ستمبر2026تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے29 لاکھ31ہزار408گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 459جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 96ہزار600گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 27لاکھ 26ہزار868گانٹھ روئی خرید کی ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2026-27میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 231جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور11لاکھ13ہزرا763گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 30ستمبر2026تک20ہزار125گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 19ہزار300گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 76ہزار 906گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 1لاکھ93ہزار210گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 11ہزار500گانٹھ کپاس،ضلع لیہ میں 99 ہزار463گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ6 ہزار 401گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 46ہزار303گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 89ہزار556گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپورمیں1لاکھ98ہزار596گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 2لاکھ76ہزار700گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں 9لاکھ84ہزار 312گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 50 ہزار 308گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 70ہزار500گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 40 ہزار554گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ2ہزار753گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 1لاکھ52ہزار763گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک3لاکھ84 ہزار 934گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔

مزید خبریں