ملتان۔ 04 فروری (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔پی سی جی اے کے مطابق یکم فروری2024تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 83لاکھ 49ہزار553گانٹھ کپاس آئی جبکہ گزشتہ برس 47 لاکھ63ہزار609گانٹھ کپاس فیکٹریوںمیںآئی تھی۔ اضافے کی شرح 75.28فیصد رہی ۔ اسی طر ح صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں42لاکھ 38ہزار434گانٹھ کپاس آئی ہے۔ پنجاب میں اضافے …
پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

مزید خبریں
ملتان۔ 04 فروری (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔پی سی جی اے کے مطابق یکم فروری2024تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 83لاکھ 49ہزار553گانٹھ کپاس آئی جبکہ گزشتہ برس 47 لاکھ63ہزار609گانٹھ کپاس فیکٹریوںمیںآئی تھی۔ اضافے کی شرح 75.28فیصد رہی ۔
اسی طر ح صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں42لاکھ 38ہزار434گانٹھ کپاس آئی ہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح46.50فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 41لاکھ 11 ہزار 119گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 119.79فیصدرہی ۔یکم فروری2024تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے83 لاکھ8ہزار790گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ملک میں 151جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 2 لاکھ 92 ہزار 726 گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 76لاکھ 84ہزار117گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان( ٹی سی پی )نے کاٹن سیزن 2023-24میں خریداری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں137جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور42لاکھ1ہزار329گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے ۔
پی سی جی اے کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع ملتان میں31جنوری2024تک66ہزار500گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 94ہزار115گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 2لاکھ17ہزار 107گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں80 ہزار516گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 3لاکھ68ہزار889گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں31ہزار825گانٹھ کپاس ضلع لیہ میں2 لاکھ27 ہزار613گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 2لاکھ 18 ہزار 244گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں1 لاکھ 98ہزارگانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں6لاکھ18ہزار769گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپورمیں 5لاکھ69ہزار309گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں11لاکھ47ہزار870گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔
ضلع سانگھڑمیں16لاکھ94ہزار 691گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں1لاکھ 35 ہزار 900 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 1لاکھ78ہزار615گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں3لاکھ20 ہزار976 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں3لاکھ 58ہزار188گانٹھ کپاس ، ضلع سکھر میں5لاکھ48ہزار960گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 63 ہزار200گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2لاکھ30ہزار167گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 1 لاکھ87ہزار221گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ پی سی جی اے کے اعداد وشمارکے مطابق غیر فروخت شدہ سٹاک3 لاکھ72 ہزار 710گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔








