پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں گانٹھوں کی آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

پی سی جی اے نے کپاس کی فیکٹریوں میں گانٹھوں کی آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

ملتان۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں گانٹھوں کی آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق رواں سال ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 40لاکھ 81ہزار265گانٹھ کپاس آئی۔ 15اکتوبر2025تک 37 لاکھ95ہزار637گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔

گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2لاکھ 85ہزار628گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے۔ اضافے کی شرح 7.53فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 16لاکھ 38ہزار497گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل15لاکھ20ہزار95گانٹھ کپاس سے 1لاکھ18ہزار402گانٹھ زیادہ ہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح7.79فیصد رہی۔

صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 24لاکھ 42ہزار 768گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل22لاکھ75ہزار542گانٹھ کپاس سے 1لاکھ67ہزار226گانٹھ زیادہ ہے۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 7.35فیصدرہی۔15اکتوبر2026تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے37 لاکھ33ہزار154گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 471جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 97ہزار400گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 34لاکھ 52ہزار335گانٹھ روئی خرید کی ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2026-27میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 236جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور14لاکھ89ہزرا27گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔

ضلع ملتان میں 15اکتوبر2026تک23ہزار977گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں 22ہزار300گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 81ہزار 46گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2لاکھ36ہزار514گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 11ہزار500گانٹھ کپاس،ضلع لیہ میں 1لاکھ22 ہزار327گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ12 ہزار 748گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 51ہزار753گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 1لاکھ69ہزار949گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپورمیں 2لاکھ94ہزار606گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں 4لاکھ18ہزار750گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں 11لاکھ37ہزار 903گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 55 ہزار 50گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 74ہزار83گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 43 ہزار818گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ27ہزار246گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 1لاکھ80ہزار607گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک5لاکھ31 ہزار 530گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔