پی ٹی آئی احتجاج سے گریز کرے، بات چیت کے ذریعے سیاسی معاملات حل کرے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

پی ٹی آئی احتجاج سے گریز کرے، بات چیت کے ذریعے سیاسی معاملات حل کرے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر زور دیا ہے کہ پارٹی ایسی سرگرمیوں سے گریز کرے جن سے امن و امان میں خلل پڑ سکتا ہو،پی ٹی آئی سیاسی معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے کہ وہ احتجاج اور لانگ مارچ کے ذریعے امن و امان کی صورتحال خراب کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں پر زور دیا کہ اپنے مسائل کے حل کے لیے پرامن طریقہ کار اپنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ملک میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے کسی بھی شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔پی ٹی آئی کے بانی کو دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انہیں طبی سہولیات سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

a

مزید خبریں