پی ٹی آئی حکومت نے 45 ماہ میں ملکی تاریخ کے 71 سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ 79 فیصد قرضوں اور واجبات میں اضافہ کیا ، وزیر خزانہ

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے 45 ماہ میں ملکی تاریخ کے 71 سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ 79 فیصد قرضوں اور واجبات میں اضافہ کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ریکارڈ کے لیے پی ٹی آئی کے دور میں کل ملکی قرضہ 24,953 ارب روپے سے بڑھ کر 44,366 ارب روپے ہو گیا،

جو کہ 78 فیصد اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی قرضوں کے علاوہ واجبات 79 فیصد اضافے کے ساتھ 29,879 ارب روپے سے بڑھ کر 53,544 ارب روپے ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ 71 سالوں میں شامل تمام قرضوں اور واجبات میں 3.75 سالوں میں 79 فیصد اضافہ کیا ہے۔