پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں حکومتی امور، انتظامی معاملات کی بہتری پر توجہ مرکوز کرے،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اور خیبر پختونخوا حکومت پر زور دیا ہے کہ لانگ مارچ کرنے کے بجائے صوبے میں حکومتی امور اور انتظامی معاملات کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔جمعہ کوایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مجوزہ احتجاجی مارچ امن و امان میں …

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اور خیبر پختونخوا حکومت پر زور دیا ہے کہ لانگ مارچ کرنے کے بجائے صوبے میں حکومتی امور اور انتظامی معاملات کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔جمعہ کوایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مجوزہ احتجاجی مارچ امن و امان میں خلل ڈال سکتا ہے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو دہشت گردی سمیت کئی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ عوام کو درپیش حقیقی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرے۔پی ٹی آئی کے مجوزہ احتجاجی مارچ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے امن اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کو مشورہ دیا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔