وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی تاریخ رہی ہے کہ وہ لانگ مارچ کے ذریعے امن و امان کے مسائل پیدا کرتی ہے ۔جمعہ کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات میں ملوث رہی ہے
پی ٹی آئی کی تاریخ ہے کہ لانگ مارچ کے ذریعے امن و امان کے مسائل پیدا کرتی ، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی تاریخ رہی ہے کہ وہ لانگ مارچ کے ذریعے امن و امان کے مسائل پیدا کرتی ہے ۔جمعہ کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات میں ملوث رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی پر زور دیا کہ وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی مارچ کرنے کے بجائے خیبر پختونخوا (کے پی کے ) میں دہشت گردی سے متعلق مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرے۔پی ٹی آئی کے مجوزہ لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے رہنما سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے لوگوں کو متحرک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا سے چند ہزار افراد لا سکتی ہے۔پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے امکان کے حوالے سے مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی مذاکرات میں ہچکچاہٹ کا شکار رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سیاسی اختلافات کو حل کرنے کے لیے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔








