:پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)کے خالص منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر5فیصد کمی ریکارڈکی گئی
پی پی ایل کے خالص منافع میں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر5فیصد کمی ہوئی،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)کے خالص منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر5فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔کمپنی کے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پی پی ایل کو20.77ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21.79ارب روپے کے مقابلے میں 5فیصدکم ہے۔تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 7.63روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.01روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق تیسری سہ ماہی میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مدمیں 11.18ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پی پی ایل کامجموعی خالص منافع 61.15ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16فیصدکم ہے، اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 22.48روپے ریکارڈکی گئی ۔








