پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قصور کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قصور کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قصور کے قریب بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف )کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے پاکستانی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ہونے والے شہریوں عظمت رسول اور محسن جٹ کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی جان کی حرمت اور طے شدہ سرحدی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ معصوم پاکستانی شہریوں کے خون کو مودی سرکار اور بھارتی گودی میڈیا کسی من گھڑت بیانیے کے پردے میں نہیں چھپا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، قوم اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے متحد ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو معرکۂ حق میں اپنی شکست سے سبق سیکھتے ہوئے بین الاقوامی سرحد پر طے شدہ ضوابط اور انسانی جان کے احترام کو یقینی بنانا ہوگا۔

مزید خبریں