فیصل آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کاشتکاروں کوچارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ لشکری سنڈی سبز چارے کی پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہے لہٰذا کاشتکار چارے کی فصل پر کڑی نظر …
چارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی سفارش
فیصل آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کاشتکاروں کوچارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ لشکری سنڈی سبز چارے کی پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہے لہٰذا کاشتکار چارے کی فصل پر کڑی نظر رکھیں تاکہ لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رہ کر فی ایکڑ زائد پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ برسیم وغیرہ کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی کاشت کیلئے بھاری میر ا یا قدرے ہلکی میرازمین کاانتخاب کریں اور اسے3 سے4 مرتبہ ہل و سہاگہ دیکر2 سے3 ٹرالیاں فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مکس کر لیاجائے تاکہ ذرخیز زمین تیار ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ1ایکڑ کاشت کیلئے 8کلو گرام صاف ستھرا صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج کاشت کرنااشد ضروری ہے۔
انہوں نے بتایاکہ لشکری سنڈی پتوں کو کھا کر چٹ کر جاتی ہے اسلئے اس کے خاتمہ اور پروانوں کی تلفی کیلئے روشنی کے پھندے لگانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر لشکری سنڈی کا حملہ شدت اختیار کرجائے تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے 125سے 140 ملی لیٹر فی ایکڑ سٹیوارڈ کاسپرے بہتر نتائج کاحامل ہو سکتاہے۔









