چار یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کی مذمت، فلسطینیوں کے تحفظ کا مطالبہ

پیرس۔28نومبر (اے پی پی):یورپ کے 4 ممالک فرانس، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کئے جانے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بڑھتا ہوا تشدد نہ صرف خطے کے استحکام کو متاثر کر رہا ہے بلکہ علاقائی سلامتی بحال کرنے کی کوششوں کو بھی کمزور کر رہا ہے۔ شنہوا کے مطابق …

پیرس۔28نومبر (اے پی پی):یورپ کے 4 ممالک فرانس، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کئے جانے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بڑھتا ہوا تشدد نہ صرف خطے کے استحکام کو متاثر کر رہا ہے بلکہ علاقائی سلامتی بحال کرنے کی کوششوں کو بھی کمزور کر رہا ہے۔ شنہوا کے مطابق یورپ کے 4 ممالک جنہیں عام طور پر ای4 بھی کہا جاتا ہے ،کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ روز جاری مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں مغربی کنارے میں پرتشدد واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے ہم آہنگیِ انسانی امور (او سی ایچ اے) کے مطابق اکتوبر میں اسرائیلی آباد کاروں کے 264 حملوں کی اطلاع ملی، جو 2006 میں ریکارڈ رکھے جانے کے آغاز کے بعد سے کسی بھی ماہ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ وزرائے خارجہ نے کہا کہ یہ حملے فوراً بند ہونے چاہئیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تشدد شہریوں میں دہشت پھیلاتا ہے اور نہ صرف جاری امن کوششوں بلکہ خود اسرائیل کی دیرپا سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت قبضے والے علاقوں میں فلسطینیوں کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی رہنماؤں کی مذمتی بیانات کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزمان کو جوابدہ ٹھہرائے اور تشدد کی بنیادی وجوہات کا حل نکال کر مزید واقعات کو روکے۔

انہوں نے جزوی، مکمل یا عملی طور پرہر قسم کے انضمام کی مخالفت کو دوبارہ دہراتے ہوئے اسرائیلی آبادکاری کی پالیسیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی مزید کمزور ہوئی تو غزہ میں مستقبل کی حکمرانی اور استحکام کے امکانات مزید متاثر ہوں گے۔ای 4 وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں