ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد کے زیر اہتمام 40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی 37 ویں قرعہ اندازی 10 جون 2026، بروز بدھ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منعقد کی جائے گی۔
چالیس ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی 37 ویں قرعہ اندازی 10 جون کو ہوگی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 09 جون (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد کے زیر اہتمام 40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی 37 ویں قرعہ اندازی 10 جون 2026، بروز بدھ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب کا آغاز صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہوگا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ممتاز صحافی و فیصل آباد پریس کلب کے سابق صدر ؍چیئرمین مقبول احمد لودھی بطور مہمانِ خصوصی اور چیئرمین ڈرا کمیٹی شرکت کر یں گے۔







