اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):چاول ، گندم اور چینی کی خریدو فروخت اور برآمدات میں کوالٹی ایشورینس سمیت ڈیلیوری سٹینڈرڈز میں بہتری کے لئے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ ( پی ایم ای ایکس) اور ایس جی ایس پاکستان کے مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ ایس جی ایس پاکستان کے مطابق اس شراکت داری سے مستقبل میں پی ایم ای ایکس میں لسٹڈ زرعی اجناس کے کاروبار …
چاول ، گندم اور چینی کی خریدو فروخت اور برآمدات میں کوالٹی ایشورینس ، ڈیلیوری سٹینڈرڈز میں بہتری کے لئے پی ایم ای ایکس اور ایس جی ایس پاکستان کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):چاول ، گندم اور چینی کی خریدو فروخت اور برآمدات میں کوالٹی ایشورینس سمیت ڈیلیوری سٹینڈرڈز میں بہتری کے لئے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ ( پی ایم ای ایکس) اور ایس جی ایس پاکستان کے مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔
ایس جی ایس پاکستان کے مطابق اس شراکت داری سے مستقبل میں پی ایم ای ایکس میں لسٹڈ زرعی اجناس کے کاروبار میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ ایم او یو کے تحت ایس جی ایس پاکستان پی ایم ای ایکس کے منظور شدہ جانچ پڑتال اور اجناس کی پرکھ کرنے والے ادارہ کے طور پر کام کرے گا۔ جس کے تحت چاول ، گندم اور چینی کی آزادانہ انسپیکشن ، گریڈنگ اور سرٹیفکیشن کی جائے گی تاکہ مختلف معاہدوں کے مطابق کوالٹی کے معیارات کے مطابق زرعی اجناس کی خریدوفروخت اور برآمدات کو یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ چاول، گندم اور چینی پاکستان کے زرعی شعبہ میں بنیادی اہمیت کی اجناس میں شمار کی جاتی ہیں جن کی اوسط سالانہ مجموعی پیداوار 45 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔
بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کے مطابق انسپیکشن سے ڈیلیوری فریم ورک کی ترقی ، استحکام اور بہتری میں مدد ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں ، صنعتکاروں ، برآمدکنندگان اور اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں ، صنعتکاروں ، برآمد کنندگان اور تاجر طبقہ سمیت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ مزید برآں ایم او یو کی مدد سے بروقت ترسیل ، خطرات میں کمی اور شعبہ میں خرید و فروخت کی بہترین اور شفاف سہولتون کے فروغ کو بھی قینی بنایا جاسکے گا۔








