اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان نے چاول کی برآمدات کے شعبے میں ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور دنیا میں چاول برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025ء کے دوران پاکستان کی مجموعی چاول برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد …
چاول کی برآمدات میں تاریخی اضافہ، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا، گلف نیوز کی رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان نے چاول کی برآمدات کے شعبے میں ایک بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور دنیا میں چاول برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ بین الاقوامی جریدے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025ء کے دوران پاکستان کی مجموعی چاول برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
گلف نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی چاول کی عالمی منڈیوں میں طلب میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025ء کے دوران پاکستانی چاول کی مجموعی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ہوا ہے اور خصوصاً باسمتی چاول کی برآمدات میں اس عرصہ کے دوران 50 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ کے دوران 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول برآمد کئے ہیں جبکہ ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں۔شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان نے ویتنام پر سبقت حاصل کر کے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔پاکستانی چاول سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیا گیا۔ ماہرین نے چاول کی برآمدات میں مسلسل اضافہ کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔








