اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو900.53ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 76.57فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.590ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل …
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو900.53ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 76.57فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.590ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،
دسمبرمیں چاول کی برآمدات کاحجم 186.63ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 161.092ملین ڈالراوردسمبر2024میں 331.38ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی ششماہی میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 289.61ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 407.33ملین ڈالرتھا،نان باسمتی چاول کی برآمدات سے پہلی ششماہی میں 610.92ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 231.96ملین ڈالرتھا۔








