چراٹ پیکجنگ کے سالانہ منافع میں 82.86 فیصد اضافہ

چراٹ پیکجنگ کے سالانہ منافع میں 82.86 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):چراٹ پیکجنگ کے سالانہ منافع میں 82.86 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران چراٹ پیکجنگ کا منافع 651 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کو 356 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2025 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2026کے دوران چراٹ پیکجنگ کے سالانہ منافع میں 295ملین روپے یعنی 83 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔