چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں اگست کے دوران 10.56فیصد اضافہ

چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں اگست کے دوران 10.56فیصد اضافہ

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں اگست 2026کے دوران 10.56فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریا ت پاکستان (پی بی ایس )کے اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ کے دوران برآمدات کی مالیت 56.5ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ اگست 2025کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات سے 51.1ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اس طرح اگست 2025کے مقابلے میں اگست 2026کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 5.4ملین ڈالر یعنی 10.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔