چنیوٹ۔ 16 نومبر (اے پی پی):ٹریفک پولیس نے گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی 1705 گاڑیوں کے چالان میں 34 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے۔رواں ماہ کے دوران ضلع بھر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں سموگ کے حوالے سے 42 مقدمات درج کیے گئے۔
ٹریفک پولیس ایجوکیشں یونٹ نے بس اڈوں سمیت اہم مقامات پر 15 آگاہی لیکچر کے دوران پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ سموگ کے خاتمے کیلئے تمام کمرشل و نان کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ڈرائیور حضرات اپنے زیر استعمال گاڑیوں کی بروقت مرمت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہناتھاکہ فضائی آلودگی سموگ کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انسداد سموگ کیلئے کارروائیوں کیساتھ ساتھ آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عوام الناس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ مت لگائیں اور انسداد سموگ کیلئے تمام شہری اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔