چنیوٹ ،پانی کے زیادہ دیر تک کھڑا رہنے سے گندم کی فصل متاثر ہو سکتی ہے اس لیے بروقت نکاسی بہت ضروری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شباز احمد کی نگرانی میں حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر محکمہ زراعت توسیع کے تمام افسران نے مختلف علاقوں میں کھیتوں کا دورہ کیا اور گندم کی فصل کا تفصیلی جائزہ لیا

چنیوٹ۔ 06 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شباز احمد کی نگرانی میں حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر محکمہ زراعت توسیع کے تمام افسران نے مختلف علاقوں میں کھیتوں کا دورہ کیا اور گندم کی فصل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس دوران فصل کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔

افسران نے کسانوں کو ضروری رہنمائی فراہم کی اور اس بات پر زور دیا کہ جن کھیتوں میں بارش کا پانی کھڑا ہے اس کا نکاس فوری دوسرے کھیتوں یا نالوں میں کیا جائے ۔ تاکہ فصل کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔ محکمہ زراعت کے مطابق پانی کے زیادہ دیر تک کھڑا رہنے سے گندم کی فصل متاثر ہو سکتی ہے اس لیے بروقت نکاسی بہت ضروری ہے۔

مزید خبریں