لاہور۔23نومبر (اے پی پی):چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کےافتتاحی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ہفتہ کوغنی انسٹی ٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایچ اے میں جنوبی افریقہ بلائنڈ ٹیم نے پاکستان بلائنڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورزمیں8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنزبنائے۔
لیصوفی نے 24 اور ٹرہار نے 17 رنزبنائے، پاکستان کیجانب سے بابرعلی نے 2 اورمحمدشاہ زیب نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 129 رنزکامطلوبہ ہدف 10.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،نعمت اللہ نے 31 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی ،ظفراقبال نے 31 رنزبنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔