سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے سابق گورنر پنجاب اور برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے رکن چوہدری محمد سرور کو ان کے صاحبزادے چوہدری انس سرور کے برطانوی وزیر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
چوہدری انس سرور کا برطانوی وزیر بننا پاکستان کےلئے اعزاز کی بات ہے، افتخار علی ملک

مزید خبریں
لاہور۔24جولائی (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے سابق گورنر پنجاب اور برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے رکن چوہدری محمد سرور کو ان کے صاحبزادے چوہدری انس سرور کے برطانوی وزیر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ انس سرور کی برطانوی کابینہ میں شمولیت نہ صرف سرور خاندان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی چوہدری انس سرور کی سیاسی بصیرت، قائدانہ صلاحیتوں، عوامی خدمت سے وابستگی اور مسلسل محنت کا اعتراف ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انس سرور برطانیہ میں جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی خدمت کے فروغ میں موثر کردار ادا کرتے رہیں گے اور اپنی نئی ذمہ داریوں کو دیانتداری اور خلوص کے ساتھ نبھائیں گے۔ افتخار علی ملک نے چوہدری محمد سرور کی عوامی اور سیاسی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صاحبزادے کا برطانوی حکومت میں اہم منصب پر فائز ہونا اس خاندان کی طویل عرصے سے جاری عوامی خدمت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے سرور خاندان کے دیگر افراد کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انس سرور کے لیے کامیابی، اچھی صحت اور روشن مستقبل کی دعا کی۔








