لاہور۔10اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ادارے کو اپنا حقیقی کردار ادا کرنا ہے، ویب سائٹ اور پورٹل کو مزید بہتر کرنے اور سپیشل اکنامک زونز میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے اقدامات کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی …
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔10اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ادارے کو اپنا حقیقی کردار ادا کرنا ہے، ویب سائٹ اور پورٹل کو مزید بہتر کرنے اور سپیشل اکنامک زونز میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے اقدامات کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ذیشان بشیر رانا نے ادارے کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران اصلاحات اور ری سٹرکچرنگ کے ذریعے ادارے کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر صنعت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ادارے کو اپنا حقیقی کردار ادا کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے ادارے کی ویب سائٹ اور پورٹل کو مزید بہتر کرنے اور سپیشل اکنامک زونز میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے اقدامات کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ فیڈمک کے زیر اہتمام صنعتی مراکز میں صنعتکاروں کی سہولت کیلئے پہلی بار بنکوں کی برانچیں لائی جارہی ہیں۔فیصل آباد میں50ایکڑرقبے پر ایکسپو سنٹر اسی سال بننا شروع ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار ویوو موبائل فون اور چپ فریم کی مینوفیکچرنگ جلد شروع ہونے جا رہی ہے۔رحیم یار خان میں ایئر پورٹ کو آپریشنل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بات چیت کی ہے ایئرپورٹ کے آپریشنل ہونے سے رحیم یار کے صنعتی مرکز میں سرمایہ کاری آئے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں یہاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔پنجاب چیمبرز آف کامرس اینڈ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل احمد، ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔








