نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (این یو ایم ایس) کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لئے ’’آگاہی سے عملی اقدام تک‘‘ کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی جس میں بیماری کی جلد تشخیص، بروقت طبی معائنے اور علاج کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ این یو ایم ایس کی سائنسی سوسائٹی بائیو کلسٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں طلبہ اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین نے شرکت …
چھاتی کے سرطان سے آگاہی کی تقریب، جلد تشخیص اور بروقت علاج کی اہمیت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (این یو ایم ایس) کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لئے ’’آگاہی سے عملی اقدام تک‘‘ کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی جس میں بیماری کی جلد تشخیص، بروقت طبی معائنے اور علاج کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ این یو ایم ایس کی سائنسی سوسائٹی بائیو کلسٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں طلبہ اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ماہرین نے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے زور دیا کہ بیماری کی بروقت تشخیص اور طبی مشورے سے علاج کے نتائج بہتر بنائے جا سکتے ہیں۔ تقریب میں الیکٹرک بائیک کمپنی ای وی ای کے اقدام ’’ویمن آن دی موو‘‘ کے تحت طالبات کو برقی موٹر سائیکل چلانے اور سڑک پر سفر کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عملی رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔
اس اقدام کا مقصد صحت سے متعلق آگاہی کے ساتھ طالبات میں اعتماد، نقل و حرکت میں آسانی اور خودمختاری کو فروغ دینا تھا۔ تقریب این یو ایم ایس کے صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے، طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاس تھی۔ اس کا مقصد افراد اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے باخبر اور ذمہ دارانہ فیصلوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔







