یئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہوگئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ کونسل آف دی ریپبلک آف بیلاروس کی چیئرپرسن نتالیہ کوچانووا کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہوگئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ کونسل آف دی ریپبلک آف بیلاروس کی چیئرپرسن نتالیہ کوچانووا کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
دورے کا مقصد پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی مثبت پیش رفت اور سیاسی، پارلیمانی، اقتصادی اور عوامی سطح پر باہمی تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کے تناظر میں چیئرمین سینیٹ کا یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ بیلاروس کے صدر، بیلاروس کی پارلیمنٹ کی قیادت اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط و تبادلے، علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ باقاعدہ پارلیمانی تبادلوں، دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کے فروغ اور ارکانِ پارلیمنٹ و پارلیمانی کمیٹیوں کے درمیان مزید روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔
چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹرز میر دوستین خان ڈومکی، عمر فاروق کاسی، محسن عزیز، آغا شاہزیب درانی اور عامر ولی الدین چشتی بھی بیلاروس کے دورے پر ہیں۔یہ دورہ سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے پارلیمانی سفارت کاری اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے، جس کا مقصد پاکستان کے وسیع دوطرفہ اور سفارتی اہداف کے حصول میں موثر کردار ادا کرنا ہے۔








