چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذہنی صحت کا تحفظ ایک صحت مند، متوازن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔ ذہنی صحت کو جسمانی صحت کے برابر اہمیت دینا اور اس حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا عالمی یومِ ذہنی صحت پر پیغام، ذہنی صحت کے تحفظ اور آگاہی کی اہمیت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذہنی صحت کا تحفظ ایک صحت مند، متوازن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔ ذہنی صحت کو جسمانی صحت کے برابر اہمیت دینا اور اس حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنے والے افراد ہمدردی، احترام اور مناسب معاونت کے مستحق ہیں۔ ذہنی صحت سے متعلق منفی رویوں کا خاتمہ، بروقت علاج اور رہنمائی تک رسائی یقینی بنانا ضروری ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے اس امر پر زور دیا کہ خاندان، تعلیمی ادارے، متعلقہ ادارے اور سول سوسائٹی ذہنی صحت کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا سازگار ماحول تشکیل دینا ضروری ہے جہاں ہر فرد بلاجھجک اپنی ذہنی مشکلات بیان کر سکے اور ضرورت کے مطابق مدد حاصل کر سکے۔







