چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے حادثہ میں جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لئے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کوہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی گلگت سے روالپنڈی جانے والی مسافر بس اور کارمیں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔