چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا چین کے 69 ویںقومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کاخطے میں ترقی و خوشحالی کےلئے ایک جیسا نقطہ نظر اس بات کی دلیل ہے کہ دونوں ملک خطے کی معاشی ترقی کے خواہاں ہیں، چین ابھرتے ہوئے عالمی اقتصادی لیڈر کی حیثیت سے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے فورم پر موثر کردار ادا کر سکتا ہے ، پاکستان سی پیک کے …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کاخطے میں ترقی و خوشحالی کےلئے ایک جیسا نقطہ نظر اس بات کی دلیل ہے کہ دونوں ملک خطے کی معاشی ترقی کے خواہاں ہیں، چین ابھرتے ہوئے عالمی اقتصادی لیڈر کی حیثیت سے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے فورم پر موثر کردار ادا کر سکتا ہے ، پاکستان سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کےلئے پر عز م ہے اور سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں شرکت کو خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوں نے یہ بات چین کے 69 ویںقومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں انتہائی اہم مقام رکھتے ہیں ، نئی منتخب حکومت دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کےلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی پارلیمنٹ ، حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور تمناﺅں کا پیغام بھی دیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے نائب صدر کی حیثیت سے میرا یہ یقین ہے کہ تعاون کے ذریعے ایشیاءکی تقدیر کو ہم مشترکہ طور پر بدل سکتے ہیں اور یہی ہمارا لائحہ عمل ہونا چاہیے تاکہ ایشیاءکے عوام کو ایک خوشحال مستقبل کی نوید دی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ اگلے مہینے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی کمیٹی کا اجلاس گوادر میں کروانے کے انتظامات میںمصروف ہے اور گوادر کو اس وجہ سے منتخب کیا گیا کہ یہ شہر پاکستان اور چین کی ترقی کےلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔ اور سی پیک کی کامیابی کا مظہر بھی ہے ۔

مزید خبریں