اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی قومی جونیئر اسکواش ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور اسکواش سمیت تمام کھیلوں میں پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس چیمپئن شپ کی جیت سے ملک وقوم …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قومی جونیئر اسکواش ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی قومی جونیئر اسکواش ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور اسکواش سمیت تمام کھیلوں میں پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس چیمپئن شپ کی جیت سے ملک وقوم کا نام روشن ہوا اور ملک میں اس قسم کی سرگرمیوں کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ کھیلوںکو فروغ حاصل ہو اور نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں جہاں وہ اپنی کارکردگی اور توانائیوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ملک وقوم کا نام روشن کریں ۔








