چیئرمین سینیٹ کے بیرون ملک دورہ کے دوران ڈپٹی چیئرمین قائم مقام چیئرمین کے فرائض سر انجام دیں گے

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے سرکاری دورہ بیرون ملک کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر قائم مقام چیئرمین سینیٹ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر 4 اکتوبر 2026ء سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دیں گے۔

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے سرکاری دورہ بیرون ملک کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر قائم مقام چیئرمین سینیٹ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر 4 اکتوبر 2026ء سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دیں گے۔

سیدال خان ناصر چیئرمین سینیٹ کی بیرون ملک سرکاری مصروفیات کے دوران قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے ایوان بالا کے امور کی نگرانی کریں گے اور سینیٹ سے متعلق آئینی و پارلیمانی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔نوٹیفکیشن اسلامی جمہوریہ پاکستان کی متعلقہ آئینی شقوں کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی وطن واپسی تک سیدال خان ناصر قائم مقام چیئرمین سینیٹ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔