چیئرمین ٹائون میونسپل کارپوریشن لیاری کی نشست، خلیل احمد ہوت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین ٹائون میونسپل کارپوریشن لیاری کی نشست، خلیل احمد ہوت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے ضلع کراچی سائوتھ کی ٹائون میونسپل کارپوریشن لیاری کے چئیرمین کی نشست پر خلیل احمد ہوت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ سندھ لوکل کونسل کے چیئرمین کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار خلیل احمد ہوت کامیاب قرار پائے ۔