چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی حوثیوں کے حملوں کے خلاف جمعہ کو یومِ مذمت و یکجہتی کی اپیل

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی حوثیوں کے حملوں کے خلاف جمعہ کو یومِ مذمت و یکجہتی کی اپیل

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ (کل )جمعہ 16 اکتوبر کو بالخصوص پاکستان بھر میں اور بالعموم پوری دنیا میں حوثیوں کے حملوں کے خلاف یومِ مذمت منایا جائے گا اور مملکت سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے علماء و مشائخ سے اپیل کی کہ خطباتِ جمعہ میں ان حملوں کی مذمت کریں اور حرمین شریفین، سعودی عرب اور پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔