چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور کے انتقال پراظہار افسوس
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور کے انتقال پراظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمد ریاض راٹھور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے محمد ریاض راٹھور کے صاحبزادے فیصل ریاض راٹھور سمیت تمام لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد ریاض راٹھور نے گلف ہو یا لاہور، پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی سیاسی و تنظیمی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے محمد ریاض راٹھور کی طویل وابستگی اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم محمد ریاض راٹھور کے لئے مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی اور سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل اور حوصلے کی دعا کی۔







