چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پشاور کے نجی سکول میں طالب علموں اور اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پشاور کے نجی سکول میں طالب علموں اور اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور کے نجی سکول میں چھت گرنے سے طا لب علموں اور اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں پشاور کی دیر کالونی میں ہونے والے حادثے کی اندوہناک خبر سے انتہائی صدمہ ہوا ،جاں بحق طالب علموں کے والدین کے غم کی شدت کا احساس ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ انتظامیہ اپنی امدادی سرگرمیوں کو تیز کرے اور ملبے تلے دبے افراد کو فی الفور نکالے۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے مؤثر انتظامات کئے جائیں۔