راولپنڈی۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے معروف امپائر خضر حیات کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خضر حیات کی وفات پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ میچز کے دوران ان کے فیصلوں کی دنیا معترف تھی اور وہ اپنے پیشہ ورانہ …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا امپائر خضر حیات کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
راولپنڈی۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے معروف امپائر خضر حیات کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خضر حیات کی وفات پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ میچز کے دوران ان کے فیصلوں کی دنیا معترف تھی اور وہ اپنے پیشہ ورانہ معیار ، دیانت داری اور تجربے کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے تھے، پاکستان میں کرکٹ امپائرنگ ہمیشہ ان کی خدمات کی احسان مند رہے گی۔
مرحوم کے کردار اور پیشہ ورانہ قابلیت نے امپائرنگ کے شعبے میں اعلیٰ مثال قائم کی جنہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔








